رخصت ہوتی اسمبلی کے ارکان کی رنگین محفل،الیکشن ہر حال میں ہو نگے: وزیر اعظم

رخصت ہوتی اسمبلی کے ارکان کی رنگین محفل،الیکشن ہر حال میں ہو نگے: وزیر اعظم
رخصت ہوتی اسمبلی کے ارکان کی رنگین محفل،الیکشن ہر حال میں ہو نگے: وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وہ الیکشن ملتوی ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں،ملک میں ہر حال میں الیکشن ہوں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کی طرف سے قومی اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی عشائیے میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل شفاف الیکشن میں ہی چھپا ہے۔وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو کامیاب آل پارٹیز کانفرنس کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ راجہ پر ویز اشرف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مثبت تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے لئے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ کر مشاورت شروع کردی ہے توقع ہے کہ اتفاق رائے سے معاملات آگے بڑھیں گے۔ نگران حکومت کے حوالے سے تمام فیصلے آئین کے مطابق ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نامزدگیوں کے بعد بات چیت شروع کریں گے،ہمیں امید ہے کہ نگران حکومت پر اتفاق رائے قائم ہوجائے گا۔اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن تک جائے گا اور وہ راستہ بھی آئینی ہی ہے۔ عشائیے میں چیئرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری ،سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی ،گورنر خیبر پختونخواہ انجینئر شوکت اللہ،مسلم لیگ ن،ایم کیوا یم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔اس موقع پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خورشید شاہ سب کو اجرک دی۔

مزید :

اسلام آباد -