بلوچستان میں گورنراج جلد ختم کر دیں گے : زرداری

بلوچستان میں گورنراج جلد ختم کر دیں گے : زرداری
 بلوچستان میں گورنراج جلد ختم کر دیں گے : زرداری

  

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  ایران سے کوئٹہ آمد پر بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر کے علما سے ملاقاتیں کیں۔ اراکین ِ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج جلد ختم کر دیں گے۔ دورہ کوئٹہ میں صدر نے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کو یقین دہانی کرادی۔۔اراکین بلوچستان اسمبلی نے صدر سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں گورنر جلدختم کیا جائے، اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ضمن میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو ہدایات جاری کر دی ہیں، بلوچستان میں گورنر راج جلد ختم کریں گے۔ صدر سے گورنر بلوچستان ، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام نے بھی ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر زرداری نے علماءومشائخ اور ہزار ہ برادری کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقعے پر صدر کا کہنا تھا کہ کہ قبیلے کو ہدف بناکر قتل کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ صدر نے کہا  کہ فرقہ واریت اور عسکریت پسندوں سے آہنی ہا تھوںسے نمٹا جائے گا اور دشمن کو شکست دئیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا پیچھا کریں گے،عوام انسداد دہشت گردی میں حکومت کا ساتھ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام کو بد نام کرنے والوں کے خاتمے کے لیے علماءقانون نافذ کر نے والوں کا ساتھ دیں۔

مزید : قومی