سب کی فتح ، اراکینِ پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی کرے گا

سب کی فتح ، اراکینِ پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی کرے گا
سب کی فتح ، اراکینِ پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی کرے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی کمیٹی اورالیکشن کمیشن میں اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پر کامیاب مذاکرات میں پارلیمانی کمیٹی الیکشن کمیشن اور ایچ ای سی میں اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پر اتفاق رائے ہو گیا۔ الیکشن کمیشن میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر قانون فارو ق نائیک نے بتایا الیکشن کمیشن ایچ ای سی سے اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کی درخواست کرے گا۔ کسی رکن کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی تو امیدوارکو نوٹس دینے کے بعد اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ چیرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کا کہنا تھااراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل بھی وہی ہے جو عام شہری کی ڈگری کی تصدیق کیلئے ہے۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے والے پارلیمانی وفد میں زاہد حامد، ایس اقبال قادری، بشری گوہر، ظفر بیگ شامل تھے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں