پاک ،ایران گیس منصوبے پر امریکہ نے دباﺅ نہیں ڈالا:حنا کھر

پاک ،ایران گیس منصوبے پر امریکہ نے دباﺅ نہیں ڈالا:حنا کھر
پاک ،ایران گیس منصوبے پر امریکہ نے دباﺅ نہیں ڈالا:حنا کھر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ پاک ایران گیس منصوبے پر امریکہ نے نہ تو کوئی دباﺅ ڈالا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی بات کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر امریکہ نے تحفظات ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی امریکی ترجمان کے بیان میں اس حوالے سے تحقیقات کی کوئی بات ہوئی ہے۔میڈ یا اس معاملے کو غلط رنگ دے کر مسائل پیدا نہ کرے۔ جیو نیو ز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے قائم مقام کا بیان غلط لیا گیا ہے۔ہمیں خوش ہو نا چاہیے کہ پاکستان کو گیس مل رہی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں