بچوں کو تندرست رکھنے کیلئے برتن دھونے کا درست طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا
زیورج (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں اور خصوصاً ہمارے ہاں برتنوں کو سادہ طریقے سے باورچی خانے میں دھویا جاتاہے مگر جدید دور میں ڈش واشر مشین بھی آگئی ہیں جو برتنوں کو حد سے زیادہ صاف کرنے کیلئے خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔
برتنوں کی صفائی اور ایک تحقیق کی گئی تو حیرت انگیز نتائج سامنے آگئے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جدید انداز میں برتن دھونے سے یہ غیر معمولی حد تک صاف ہوجاتے ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کے بیکٹیریا کا وجود نہیں رہتا۔ اس غیر معمولی صفائی کا فائدے کی بجائے نقصان شروع ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”ہائی جین بائیوتھیسس“ کے مطابق اگر آپ غیرمعمولی حد تک صاف ماحول کے عادی ہیں تو بیکٹیریا اور دیگر جراثیموں کے خلاف آپ کی قوت مدافعت ختم ہوجائے گی اور جب بھی آپ کو معمولی جراثیموں کا سامنا کرنا پڑے گا تو جسم کو اس کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے بیماری کا حملہ یقینی ہوجائے گا۔
شوہروں پر اعتماد نہیں،وہ دو ممالک جہاں سے سعودی خواتین ملازمائیں منگوانے کے لئے تیار نہیں
اس تحقیق میں 1000 سے زائد بچوں کی صحت پر ان کے گھروں میں برتنوں کی صفائی کے طریقے کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ برتنوں کو روایتی طریقے سے دھونے پر ان میں کچھ بیکٹیریا اور جراثیم رہ جاتے ہیں اور بچوں کا جسم ان کا عادی ہوجاتا ہے لہٰذا جراثیموں کا معمولی حملہ انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
سائنسی جریدے ”پیڈیا ٹرکس“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ برتنوں کو مشینی انداز میں حد سے زیادہ صاف کرنے کی بجائے عام اور سادہ انداز میں دھویا جائے تاکہ الرجی اور دیگر بیماریوں سے بچاجاسکے۔