ایپل کا بڑا اعلان ،دعوت نامے بھیج دیے

ایپل کا بڑا اعلان ،دعوت نامے بھیج دیے
ایپل کا بڑا اعلان ،دعوت نامے بھیج دیے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی طرف سے مارچ میں ہونے والی ایک تقریب کیلئے خصوصی دعوت نامے جاری کئے جا رہے ہیں اور تجزیہ کاروں کی طرف سے یہ اندازے قائم کئے جا رہے ہیں کہ اس تقریب کا موضوع کیا ہو سکتا ہے کیونکہ ایپل نے اس کی کچھ وضاحت نہیں کی ہے۔

امریکی سینما کی فحش ترین فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نے توبہ کر لی،وجہ انتہائی دلچسپ

دعوت نامے پر نمایاں طور پر Spring Forward لکھا گیا ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یقینا یہ تقریب بنیادی طور پر ایپل واچ کے متعلق شائقین اور مداحوں کو آگاہ کرنے کیلئے منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب یربا پووینا سینٹر فار آرٹس میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا آغاز صبح 10 بجے ہو گا۔ ایپل کے سربراہ ٹم کک اس سے پہلے اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ شائقین کو ایپل واچ سے متعلق کچھ خاص تفصیلات سے آگاہ کرنے والے ہیں۔

اس تقریب میں ایپل واچ کے علاوہ میک بک ائیر اور آئی پیڈ کے متعلق بھی تفصیلات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ماہرین پہلے ہی یہ اطلاع دے چکے ہیں کہ ایپل واچ کو تین مختلف اقسام میں بنایا جا رہا ہے جو ایپل واچ سپورٹ، ایپل واچ اور ایپل واچ ایڈیشن کے نام سے متعارف کرائی جائیں گی۔ ایپل واچ سپورٹ کی متوقع قیمت 349 ڈالر(تقریباً 34900 پاکستانی روپے) ہے۔ یہ ٹچ سکرین، ہیپٹک فیڈ بیک اور ڈیجیٹل کراﺅن جیسے فیچرز سے مزین ہو گی اور اس کی ایپس کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے کسی بھی ڈیوائس کے ساتھ وائرلیس طریقے سے منسلک کیا جا سکے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 9 مارچ کی تقریب میں نا صرف ان خبروں کی تصدیق ہو جائے گی بلکہ مزید فیچرز کے متعلق بھی درست معلومات دستیاب ہو جائیں گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی