مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 9ہزار 663یونٹس کا اضافہ

مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 9ہزار 663یونٹس کا اضافہ

 کراچی ( اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جولائی 2014ء تا جنوری2015ء کے دوران مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 9ہزار663 یونٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کا حجم 74 ہزار497 یونٹس تک بڑھ گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی 64 ہزار834 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ماہ جنوری2015ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ مالی سال کے ماہ جنوری 2014ء کے دوران 9 ہزار522 یونٹس تھی، سے بڑھ کر15 ہزار770 یونٹس تک پہنچ گیا۔

مزید : کامرس


loading...