سات ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ

سات ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ

کراچی ( اکنامک رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی دوہزار چودہ سے جنوری دوہزار پندرہ کے دوران دو کروڑ ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو گزشتہ سال میں ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ ستاون ہزار ٹن کی فروخت سے چھ اعشاریہ اٹھارہ فیصد زائد ہے۔ سیمنٹ کی مقامی کھپت میں نو اعشاریہ پینتالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا جس سے معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ ملک کے شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت دس اعشاریہ تریسٹھ فیصد اضافے سے گیارہ اعشاریہ ستر ملین ٹن کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ نوسو اڑتالیس ملین ٹن رہی ملک کے جنوبی علاقوں میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت تین اعشاریہ چھہتر فیصد اضافے سے دواعشاریہ چوالیس ملین ٹن کے مقابلے میں دواعشاریہ ترپن ملین ٹن رہی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال میں سیمینٹ کی پیداوار میں تقریبا تین فیصد اضافہ ہوا، مقامی سطح پر طلب کے باعث فروخت میں نو فیصد اضافہ دیکھا گیا، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے اگر انڈسٹری کی ترقی کی رفتار برقرار رہے تو رواں مالی سال کے آخر تک سیمنٹ کی فروخت تین کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔

مزید : کامرس


loading...