تونسہ بیراج ہائیڈل پاورپلانٹ کاجیالوجیکل ورک شروع

تونسہ بیراج ہائیڈل پاورپلانٹ کاجیالوجیکل ورک شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (اے پی پی)ضلع مظفرگڑھ کے علاقے تونسہ بیراج پرپنجاب حکومت کی طرف سے تجویزکردہ 120میگاواٹ ہائیڈل پاورپلانٹ کی تعمیر کے لئے جیالوجیکل ورک شروع کردیاگیاہے ۔تونسہ بیراج پر2011میں چائنہ کی مشہور کمپنی ’’تھری جارج‘‘کو120سے 150میگاواٹ پاورپلانٹ لگانے کاکام سونپاگیاتھاجس کے بعدانہوں نے علاقے کاسروے کرکے ایک فزبیلٹی رپورٹ بنالی تھی ،تاہم بعدازاں مختلف وجوہات کی وجہ سے اس منصوبہ پرکام نہ ہوسکا۔پنجاب کی موجودہ حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کے پروگرام کے تحت تونسہ بیراج ہائیڈل پاورپراجیکٹ کا منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ کیاجس کے تحت پنجاب پاورڈویلپمنٹ بورڈنے 24فروری 2014کوایک جوائنٹ وینچرجس میں نیسپاک کے علاوہ کبانی اینڈکمپنی اورمانڈی والا اینڈظفرایسوسی ایٹ شامل ہیں کوا س پراجیکٹ کی سٹڈی کرنے ،رزلٹ کی تحقیقات ،ڈیزائن کی تیاری،سٹریکچر،جیولوجیکل سروے ،ہائیڈرالک ڈیزائن کی تیاری کاکام سونپاگیاہے۔جس کے تحت اس پراجیکٹ کے تجویزکردہ علاقے میں ریت اورمٹی کے ٹیسٹ شروع ہونے کے علاوہ ٹربائینوں کی فاؤنڈیشن بنانے والی جگہ کی ٹیسٹنگ کے لئے بورنگ شروع کردی گئی ہے تمام ترنتائج کے بعد اس پراجیکٹ کے ماڈل کی نندی پور میں ماڈل سٹڈی بھی کی جائے گی۔تونسہ بیراج ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے لئے 24میگاواٹ صلاحیت کی پانچ ٹربائنیں لگائی جائیں گی جن کے لئے مین بیراج سے ایک خصوصی چینل بنائی جائے گی جومین بیراج سے تین ہزارفٹ اوپرکی سائیڈپرہوگی ۔اس کی چوڑائی تقریباََپانچ سوفٹ جبکہ اس کی گہرائی کم ازکم 18فٹ ہوگی ۔بعدازاں یہ پانی دوبارہ مین دریا میںآجائے گا۔پراجیکٹ کی تجویزکردہ جگہ کے درمیان ڈی جی کینال اورکھچی کینال کے علاوہ سڑک کاکچھ حصہ بھی آتاہے جن کو کراس کرنے یاان کومحفوظ رکھنے کے لئے ڈیزائننگ اورسروے کاکام مسلسل ہورہاہے۔
پنجاب پاورڈویلپمنٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس پاور پراجیکٹ کاتخمینہ تقریباََ70ارب روپے ہے ۔

مزید :

کامرس -