انٹرنیشنل مارکیٹس

انٹرنیشنل مارکیٹس

 ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعہ کو استحکام کی صورتحال رہی جس کی وجہ امریکا میں افراط زر کے حوالے سے رپورٹ کے اجراء کے بعد ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں 0.07 فیصد جبکہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں 0.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تاہم شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں 0.08 اور سیؤل سٹاک ایکسچینج میں 0.12 فیصد کمی ہوئی ۔ اسی طرح ویلنگٹن سٹاک ایکسچینج میں0.08 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ تائیوان سٹاک ایکسچینج عام تعطیل کے باعث بند رہی۔

مزید : کامرس


loading...