2014ء کے دوران نیشنل بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں173فیصد کا اضافہ

2014ء کے دوران نیشنل بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں173فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) سال 2013ء کے مقابلہ میں گذشتہ سال 2014ء کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان( این بی پی)کے بعد از ٹیکس منافع میں173فیصد کا ریکارڈاضافہ ہوا ہے ۔ نیشنل بینک آف پاکستان کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق گذشتہ سال 2014ء کے دوران بینک نے 15 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ اس سے پچھلے برس2013ء کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کو5 ارب50 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کے قبل از ٹیکس منافع میں بھی 211 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دوران سال این بی پی نے 22ارب روپے کا قبل از ٹیکس نفع کمایا ہے۔

مزید : کامرس


loading...