کاشتکار بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15مارچ تک مکمل کریں

کاشتکار بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15مارچ تک مکمل کریں

لاہور(جنرل رپورٹر)کاشتکار بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15مارچ تک مکمل کریں جبکہ عام اقسام کی کاشت میدانی علاقوں میں فروری کے آخر تک اور راولپنڈی ڈویژن میں آخر فروری سے 20مارچ تک مکمل کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سال 2014-15ء میں صوبہ پنجاب میں 1.501ملین ایکڑ رقبہ پر مکئی کاشت کی جائے گی جس سے 3.632ملین ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق مکئی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے منظور شدہ ہائبرڈ اقسام ایف ایچ810، یوسف والا ہائبرڈ اور دوسری ہائبرڈ اقسام کاشت کریں۔ شرح بیج وٹوں پر کاشت کے لیے 8تا10کلو گرام جبکہ ڈرل سے کاشت کی صورت میں 12تا15کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔

بہاریہ مکئی کی کاشت کاٹن ڈرل، پلانٹر، پور یاکیرا سے بھی کی جا سکتی ہے اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سو ا دو تا اڑھائی فٹ ہونا چاہیے۔

مزید : کامرس


loading...