ڈی ویلیئر ز نے ون ڈے تاریخ کے تیز ترین 150رنز بنا ڈالے

ڈی ویلیئر ز نے ون ڈے تاریخ کے تیز ترین 150رنز بنا ڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سڈنی (نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے ون ڈے کرکٹ کی تیزترین نصف سنچری اور سنچری کے بعدتیزترین ڈیڑھ سو رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا ۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلے گئے ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرزنے ویسٹ انڈیز کیخلاف162رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔انہوں نے 66گیندوں پر17چوکوں اور 8چھکوں کی مددسے 162رنز بنائے۔ڈی ویلئیرزنے 18جنوری کو جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 16گیندوں پرتیزترین نصف سنچری بنانے کا اعزازحاصل کیا۔ڈی ویلئیرزنے 18جنوری کو جوہانسبرگ میں ہی ویسٹ انڈیز کیخلاف تیز ترین سنچری سکور کی۔انہوں نے 31گیندوں پرتیزترین سنچری سکور کی۔ڈی ویلئیرزنے 64گیندوں پر17چوکوں اور 7چھکوں کی مددسے ویسٹ انڈیز کیخلاف ہی تیز ترین ڈیڑھ سو رنز بنائے ۔انہوں نے آخری 13گیندوں پر55رنز بنائے۔ ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ریکارڈ قائم کرنے کی بہت خوشی ہے او ر اگلے میچوں میں بھی اسی طرح عمدہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کروں گا مجھے یقین نہ تھا کہ میں اتنی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کروں گا۔