ویسٹ انڈیز کو عالمی مقابلوں اور ون ڈے تاریخ کی بدترین شکست
سڈنی ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈین ٹیم کو عالمی مقابلوں اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پروٹیز نے رواں ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں کالی آندھی کو 257 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ یہ ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں کالی آندھی کی بدترین شکست ہے جبکہ کالی آندھی نے عالمی مقابلوں کی تاریخ میں بدترین شکست کا برمودا کا منفی ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ اس سے قبل 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارت نے برمودا کو اسی مارجن سے شکست دی تھی۔