جنوبی افریقہ نے آخری 20 گیندوں پر 80 رنز بنائے

جنوبی افریقہ نے آخری 20 گیندوں پر 80 رنز بنائے

سڈنی( نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری 20 گیندوں پر 80 رنز جڑے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کر دیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز بنائے۔ جنوبی افریقن بلے بازوں نے آخری 20 گیندوں پر 80 رنز بنائے جس میں اے بی ڈی ولیئرز کے 68 رنز شامل تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی