ڈی ویلیئرز سلو اوور ریٹ کی بنا پر ممکنہ معطلی سے پریشان

ڈی ویلیئرز سلو اوور ریٹ کی بنا پر ممکنہ معطلی سے پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقن ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران سلو اوور ریٹ کی بناء پر ممکنہ معطلی سے پریشان ہیں جنوبی افریقہ کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد ویلیئرز کے سر پر ممکنہ معطلی کی تلوار لٹک رہی ہے کیونکہ اگر ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ نے سلو اوور ریٹ کیا تو اس صورت میں ویلیئرز پر ایک میچ کی پابندی لگا دی جائے گی۔