ڈی ویلیئرز اور عمران طاہر نے ویسٹ انڈیز کو بے بس کردیا

ڈی ویلیئرز اور عمران طاہر نے ویسٹ انڈیز کو بے بس کردیا
ڈی ویلیئرز اور عمران طاہر نے ویسٹ انڈیز کو بے بس کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی افریقن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر کئی عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ڈی ویلیئرز نے اتنی عمدہ بیٹنگ کی کہ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے میچ یکطرفہ ثابت ہوا جبکہ توقع کیجارہی تھی کہ یہ میچ کانٹے دار ثابت ہوگا اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی اور اپنی پوزیشن مستحکم کرلی اس میچ میں جس طرح افریقن کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ناقابل فراموش ہے کپتا ن ڈی ویلیئرز نے تیز ترین نصف سنچری، سنچری اور پھر150 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا جب انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ شروع کیا تو اسوقت ویسٹ انڈین باؤلرز ان کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اور انہوں نے سٹیڈیم کے چاروں طرف زبردست سڑوک کھیلے افریقہ کی ٹیم کو اس سے قبل بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس میچ میں اس نے بہت اچھے طریقہ سے کم بیک کیا اور مضبوط ٹیم بن کر سامنے آئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم جس نے پاکستان کے خلاف تو کامیابی اپنے نام کی تھی اس میچ میں ہر شعبہ میں ناکام ہی نظر آئی اس میچ میں ناکامی کے بعد اب اس کی اپنے پول میں پوزیشن خطرہ میں پڑ گئی ہے اس میچ میں اس کو بہت بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس کا رن ریٹ خراب ہوگیاویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل جنہوں نے زمبابوے کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا اس میچ میں وہ بے بس نظر آئے ڈی ویلیرز کے ساتھ ساتھ اگر باؤلنگ کی بات کیجائے تو عمران طاہر نے بہترین باؤلنگ کا مظاہر ہ کیا اور انہوں نے اس میچ میں پانچ وکٹیں اپنے نام کیں انہوں نے بہت شاندار باؤلنگ کا مظاہر ہ کیا اور ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کو دباؤ میں رکھا عمران طاہر نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اس میچ میں جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور اس میچ میں جس طر ح اس نے کامیابی اپنے نام کی ہے اس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ و ہ کوارٹر فائنل تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی افریقن ٹیم نے اس میچ میں جس طرح کامیابی اپنے نام کی ہے اس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں ۔

مزید :

کالم -