وینا ملک نے سالگرہ شوہر ، بیٹے کیساتھ دبئی میں منائی

وینا ملک نے سالگرہ شوہر ، بیٹے کیساتھ دبئی میں منائی
وینا ملک نے سالگرہ شوہر ، بیٹے کیساتھ دبئی میں منائی

  

 دبئی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اور بیٹے کیساتھ دبئی میں سالگرہ منائی ہے۔ برج العرب ہوٹل میں منائی گئی تقریب میں وینا کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی ازدواجی زندگی بھرپور طریقے سے گزار رہی ہوں میری تمام تر توجہ اپنے گھر پر مرکوز ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوہر کیساتھ مل کر پاکستان کیلئے گانا کمپوز کررہی ہوں۔

مزید : کلچر