جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم سپیکٹر کی شوٹنگ کی چند جھلکیاں جاری کردی گئیں

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم سپیکٹر کی شوٹنگ کی چند جھلکیاں جاری کردی گئیں

 نیو یارک (این این آئی) جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم سپیکٹر کی شوٹنگ کی چند جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائیگی۔ خفیہ ایجنٹ جیمز بانڈ ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچانے آرہا ہے۔ فلم کے ہدایتکار سیم مینڈس نے اپنے ویڈیو بلاگ میں فلم اسپیکٹر کی شوٹنگ کے دوران کی چند جھلکیاں جاری کی ہیں جس میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنیوالے ڈینیل کریگ، نومی ہیرس اور دیگر اداکار کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسپیکٹر اسی سال نومبر میں ریلیز کی جائیگی۔ جیمز بانڈ سیریز کی یہ 24ویں فلم اور ڈینیل کریگ کی بطور جیمز بانڈ چوتھی فلم ہے۔

مزید : کلچر