امن و امان کی خراب صورتحال نے گلوکاروں موسیقار کو بیروزگار کر دیا : اے نیئر

امن و امان کی خراب صورتحال نے گلوکاروں موسیقار کو بیروزگار کر دیا : اے نیئر
امن و امان کی خراب صورتحال نے گلوکاروں موسیقار کو بیروزگار کر دیا : اے نیئر

  


 لاہور (آن لائن) معروف گلوکار اے نیئر نے کہا ہے کہ میوزک انڈسٹری کے بحران کی ایک بڑی وجہ فلم انڈسٹری کا بحران ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا جب ہماری فلم انڈسٹری عروج پر تھی تو اس وقت دو سو کے قریب سالانہ فلمیں بنتی تھیں اور ایک فلم میں 8 سے 10 گانے ہوتے تھے۔ یعنی دو ہزار کے لگ بھگ گانے ہر سال تیار ہوتے تھے اب سال بھر میں بمشکل ایک درجن کے قریب فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ فلمسازی کم ہونے کی وجہ سے میوزک انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہے۔ لوگ میوزک شوز اور دیگر ثقافتی تقریبات کے انعقاد سے گھبراتے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال نے گلوکاروں اور موسیقاروں کو بیروزگار کر دیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...