تعلیم مکمل نہ ہونا بڑی کمی ہے، شرمندگی محسوس کرتی ہوں، سونم کپور

تعلیم مکمل نہ ہونا بڑی کمی ہے، شرمندگی محسوس کرتی ہوں، سونم کپور
تعلیم مکمل نہ ہونا بڑی کمی ہے، شرمندگی محسوس کرتی ہوں، سونم کپور

  

 ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ تعلیم مکمل نہ کرنے پر مجھے ہمیشہ شرمندگی محسوس ہوتی ہے یہ ایک بہت بڑی کمی ہے۔ ایک ایوارڈ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 29 سالہ بھارتی اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ میں نے 12 ویں جماعت کے بعد تعلیم کو خیر باد کہہ کر اداکاری کا آغاز کردیا تھا جس پر میں اب بہت شرمندگی محسوس کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی کمی ہے ، انہوں نے کہا کہ ادب میں گریجویشن کرنے کیلئے میں نے داخلہ فارم جمع کروا دیئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ رواں سال اپنا گریجوکیشن مکمل کر لونگی۔

مزید : کلچر