کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ، صنم بیبوخان

کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ، صنم بیبوخان
کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ، صنم بیبوخان

  


لاہو ر( شوبز ڈیسک) ماڈل و اداکارہ صنم بیبوخان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے میں نے شوبز میں بہت جلد شہرت حاصل کرلی ہے جس کو برقرار رکھنے کیلئے میں محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور جس طرح مجھے پزیرائی ملی ہے اس کو فراموش نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک شوبز میں جتنا بھی کام کیا ہے اس کو بہت پسند کیا گیا ہے اور میں مستقبل میں بھی اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی اس وقت میں کئی پراجیکٹس میں مصروف ہوں جن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں شائقین کو ضرور پسند آئیں گے محنت سے انسان منزل حاصل کرلیتا ہے میں پوری دنیا میں شوبز کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...