لوپیتا نیونگو کا ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا لباس چوری ہو گیا

لوپیتا نیونگو کا ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا لباس چوری ہو گیا

 لاس اینجلس (این این آئی)ہالی وڈ کی اداکارہ لوپیتا نیونگو کا پہنا ہوا کیلون کلائن کا ڈیڑھ لاکھ مالیت کا لباس چوری ہو گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لوپیتا کا یہ لباس کیلون کلائن کلیکشن کیلئے فرانچیسکو کوسٹا نے تیار کیا تھا اور اسے اداکارہ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں پہنا تھا لباس پر 6000 قدرتی سفید موتی جڑے ہوئے تھے اور اسے جنوبی ہالی وڈ کے لندن ہوٹل کے کمرے سے چرا لیا گیا جب نیونگو کمرے سے باہر تھیں کینیا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے گذشتہ سال ’12 ایئر آ سلیو‘ فلم میں بہترین معاون اداکارہ کا اسکر حاصل کیا تھا اور اس سال انہوں نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ پیش کیا۔ جریدے پیپل نے انہیں 2014 کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا تھا۔مقامی پولیس اہلکار لیفٹنٹ ولیم نیش نے کہا کہ لباس گزشتہ روز چوری ہوا اور اہلکار سی سی ٹی وی کی فلم کا جائزہ لینا شروع کر دیا گیا سرخ قالین پر نیونگو نے بتایا تھاکہ میں اپنے ہیرے اور موتی پہنے ہوئے ہوں گلوکار پرنس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لباس کے بارے میں بتایا کہ ہم نے اس کے بارے میں بات کی کہ یہ مادہ کی طرح سیال ہو اور میں چاہتی تھی کہ یہ سمندر کو خراج تحسین پیش کرتا ہواس چوری کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ کیلون کلائن نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

مزید : کلچر