سلمان خان کیخلاف اسلحہ ایکٹ کیس کا عدالتی فیصلہ 3 مارچ تک موخر

سلمان خان کیخلاف اسلحہ ایکٹ کیس کا عدالتی فیصلہ 3 مارچ تک موخر
سلمان خان کیخلاف اسلحہ ایکٹ کیس کا عدالتی فیصلہ 3 مارچ تک موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کیخلاف اسلحہ ایکٹ کیس کا عدالتی فیصلہ 3مارچ تک موخر ہونے پر رواں سال ان کی ریلیز ہونیوالی دو فلموں کے پروڈیوسرز نے سکون کا سان لیا ہے ۔49 سالہ اداکار ان دنوں راج کوٹ کے قریب گوندل میں سورج برجاتیہ کی فلم \'پریم رتن دھان پایوکی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔رواں سال ان کی دوسری متوقع فلم بجرنگی بھائی جان ہے، جس کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد پوسٹ پروڈکشن کا مرحلہ جاری ہے، بالی ووڈ ٹریڈ تجزیہ کار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ سلمان خان پر صرف ان دو فلموں کے تقریباً 150 انڈین کروڑ روپے لگے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے 50 کروڑ روپے مالیت کے کچھ دوسرے منصوبے بھی سائن کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 200 کروڑ کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑنے سے کچھ پریشانی ضرور ہے لیکن سلمان کے پاس عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق محفوظ ہے۔

مزید :

کلچر -