لائیو سٹاک کا آپریشن1485کلو مضر صحت گوشت برآمد8گرفتار

لائیو سٹاک کا آپریشن1485کلو مضر صحت گوشت برآمد8گرفتار

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک سٹی ڈسٹرکٹ لاہور کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں مردار اور مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے 1485کلو گرام مردہ گوشت قبضے میں لیکر 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کروائے جن میں سے7ملزمان کو حوالہ پولیس کیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز محکمہ لائیو سٹاک سٹی ڈسٹرکٹ لاہو ر کی ٹیم نے تھانہ نواں کو ٹ کی حدود میں مرد ار اور مضر گوشت کیخلاف ریڈ کیاجس دوران 1485کلو گرام مردار اور مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔جس پر محکمہ لائیو سٹاک نے ملزم کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں ایف آئی آر درج کر ا دی اور جگہ کو سیل کر دیا گیا۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1