حکومت عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں سنجیدہ نہیں،افنان صادق بٹ

حکومت عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں سنجیدہ نہیں،افنان صادق بٹ

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیار ات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں صوبے کی عوام کو پچھلے 8سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم کر رکھا ہواہے۔ جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے روز گاری پنجاب کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

حکومت اپوزیشن اور دیگر سیاسی جماعتیں مفاداتی سیاست ترک کر کے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے متفقہ لا ئحہ عمل کا اعلان کریں پیپلز پارٹی مکمل تعاون کرئے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی نا اہل ذاتی مفادات کیلئے انتقامی سیاست ایڈ ہاک ازم کے باعث آج ہزاروں نواجوان بے روز گار ہیں اور بے روز گاری ایک لعنت کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے ، قدرتی و سائل سے مالا مال اس خطہ میں اگر حکومتوں اور سیاسی قیادت کو عوام کے مسائل سے دلچسپی ہوتی تو آج نہ صرف بے روز گاری کا نام و نشان مٹ چکا ہوتا بلکہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے لوگ روز گار کے حصول کیلئے پنجاب کا رخ کرتے،

۔

۔

۔

امتحانی نظام مذاق بن کررہ گیا ہے ،لیاقت بلوچ نے کہا کہ گڈ گورنس کے دعویداروں نے تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کردیا ہے ، ناقص انتظامات کی وجہ سے لاکھوں بچے اور ان کے والدین سخت پریشان ہیں لیکن حکومتی ایوانوں میں اس نااہلی پر مکمل خاموشی ہے ،انہوں نے کہا کہ امتحان لئے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا رجحان تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ، اس رجحان کی کسی صورت بھی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...