ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں،لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا خصوصی اجلاس

ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں،لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا خصوصی اجلاس

لاہور ( وقائع نگار) ہارس اینڈ کیٹل شو2015ء کے لیے مختلف انتظامات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لییلاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کااہم اجلاس گزشتہ روزلاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ حیدر لطیف کی سربراہی میں ایل ٹی سی ہیڈکواٹر میں کیا گیا ۔ جس میں شہر کے گیارہ مختلف روٹس پر 150سے زائد بسیں اور منی بسیں چلانے پر غور کیا گیا جب کہ پانچ مختلف جگہو ں پر 100سے زائد گاڑیوں پر مشتمل شٹل سروس کو پارکنگ لاٹ سے فورٹس اسٹیڈیم کے مقام تک چلایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مختلف روٹس پر ایل ٹی سی کے شعبہ انفورسمنٹ کا سٹاف سٹی ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ڈیوٹیاں سر انجام دے گا تاکہ شو میں شرکت کرنے والے شائقین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مختلف ٹرانسپورٹ آپرٹیرز کو ایل ٹی سی کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ مقرر کردہ روٹس پر مسافروں کو ان کی منزلوں تک با آسانی پہنچا سکیں۔ اجلاس میں چیف اپرٹینگ آفیسر عمر پیرزادہ ، ڈی جی ایم (انفورسمنٹ) چوہدری شیفق احمد ، ڈی جی ایم (آپریشنز) عاطف میمن، ڈی جی ایم( کورڈنیشن) عابد حسین، ڈپٹی ہیڈ آف کمیو نکیشن ناصر حسین، آپریشنز منیجر فرحان منور اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...