لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شادمان اور وحدت روڈ پر ڈینگی آگاہی سرگرمی

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شادمان اور وحدت روڈ پر ڈینگی آگاہی سرگرمی

لاہور(جنرل رپورٹر)ٹیچنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید کی ہدایت پر آپریشنز اور کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام شادمان اور وحدت کالونی میں ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر، صفائی اور آگاہی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سرگرمیاں کلین اپ آپریشن، پلاٹوں کی صفائی، مکینکل سویپنگ و واشنگ، ویسٹ بیگز کی تقسیم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادمان میں صفائی آگاہی لیکچر پر مشتمل تھی۔ محمدعمیر خان نے سکول طالبات کو ایل ڈبلیوایم سی کے نظام صفائی اور شہر کی مجموعی صفائی میں شہریوں کے کردار پر لیکچر دیا۔بچوں کو صفائی کے پیغام پر مبنی ڈاکومنٹری اور کارٹون فلم بھی دکھائی گئی۔

سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور نے سرگرمیوں کی قیادت کی جبکہ منیجر آپریشنز سعید خان، ڈپٹی منیجر کمیونی کیشن شفقت رسول، اسسٹنٹ منیجرز اسد احمد، محمد عمیر خان،رحمان راشد اور سوشل موبلائزرز پر مشتمل ٹیموں نے بھی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1