عوامی تحریک کے زیر اہتمام سفیر امن سیمینار آج ہو گا

عوامی تحریک کے زیر اہتمام سفیر امن سیمینار آج ہو گا

لاہور (نمائندہ خصوصی ) عوامی تحریک شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کیلئے خدمات کے اعتراف میں ’’سفیر امن سیمینار‘‘ آج مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں ہو گا ۔ سیمینار میں سنیئر سیاستدان مہنازرفیع، آل پاکستان مسلم لیگ کی سارہ ،خانہ فرہنگ ایران سے خانم ثمینہ ،شبنم ناگی ایڈووکیٹ ،سعیدہ دیپ،ڈاکٹر ثمر فاطمہ سمیت دیگر مذہبی ،سیاسی و سماجی جماعتوں کی نمائندہ خواتین شرکت کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1