وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور انصار برنی کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو

وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور انصار برنی کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو

لاہور (جنرل رپورٹر) چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی خصوصی دعوت پرصوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ معروف سماجی ورکر اور انصار برنی ٹرسٹ کے چیئرمین انصار برنی بھی موجود تھے۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو صبا صادق اور دیگر سٹاف نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیااور بچوں نے انھیں پھول پیش کئے۔

۔

اس موقع پر صوبائی وزیرداخلہ اور انصار برنی کو چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے بچوں سے متعلق انتظامی امورکے بارے میں بریفینگ دی گئی اور انھیں چا ئلڈ پروٹیکشن سکول اورچائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کا دورہ کروایا گیا۔اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے کام سے متعلق ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے صوبائی وزیر داخلہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1