پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیوں کی تاریخ رقم کی،زاہدذوالفقار

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیوں کی تاریخ رقم کی،زاہدذوالفقار

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کی خاطر قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اور پیپلزپارٹی کسی صورت میں اپنے قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیگی اگر کوئی یہ سمجھے کہ ملک میں پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک کو ختم کرے گا تو وہ بیوقوفوں کی جنت میں رہ رہا ہے پیپلزپارٹی سارے ملک میں اپنے کارکنوں اور اپنی تنظیم کے ساتھ قائم ہے اور ملک میں کسی بھی علاقے میں جتنا بڑا چاہے جلسہ کرسکتی ہے کسی کو بھی پیپلزپارٹی کا ووٹ چرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی بینظیر بھٹو کاووٹ بینک چرایا گیا تھا جس میں پیپلزپارٹی کو پورے ملک میں 17نمائندے قومی اسمبلی میں گئے لیکن بینظیر بھٹو نے اس وقت بھی جمہوریت کی خاطر دھاندلی والے الیکشن قبول کئے اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر گئیں لیکن بینظیر بھٹو کو یہ بھی علم تھا کہ دھاندلی کے باوجود عوام میرے ساتھ ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1