واہگہ ٹاؤن، جلوموڑبی آربی نہرسے بارڈر کے راستے پر تجاوزات کی بھرمار

واہگہ ٹاؤن، جلوموڑبی آربی نہرسے بارڈر کے راستے پر تجاوزات کی بھرمار

لاہور(پ ر)جلو موڑ بی آربی نہر سے واہگہ بارڈر کی جانب جانے والے راستے پر تجاوزات کی بھرمار لوگوں کا سڑک سے گزرنا دشوار ہو گیا ہے،سیکورٹی خدشات کے باعث لاہورسے دہلی آنے جانے والی دوستی بس بھی چند ہفتوں سے اس راستہ سے گزرنا بند ہوگئی ہے،اب مسافروں کو واہگہ بارڈر پر ہی اتارااور بٹھایا جاتا ہے، اس کے باوجود تجاوازات کے خلاف متعلقہ ٹاؤن کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی،شام کے وقت واہگہ بارڈر پرپرچم کشائی کی تقریب دیکھنے کے لئے جانے آنے والے لوگوں کو بھی دشواری پیش آتی ہے،واہگہ بارڈر کے راستے ہونے والی درآمدات اوربرآمدات بھی اسی راستے سے ہوتی ہیں،چند ماہ قبل واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکہ میں بھی امدادی ٹیموں گزرتے وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا ریڑھی لگانے والوں کا کہنا ہے ہمیں علاقہ کی سیاسی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے ۔اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب اور ڈی سی او لاہور سے تجاوزات کے فوری خاتمے کی لئے اپیل کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...