ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس شیر افضل بٹ چیئرمین منتخب

ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس شیر افضل بٹ چیئرمین منتخب

لاہور(پ ر) ایف بلاک کورکمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز پریس کلب پہاڑی پر ہوا جس میں متفقہ طور پر شیر افضل بٹ کو ایف بلاک کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ،اجلاس میں پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے ایف بلاک کے حصول کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہر جمعہ کو باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیا جائے گا اگلے اجلاس میں ایف بلاک کے ممبران اور پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کے عہدیدار ندیم بسرا ،صائمہ نواز اور عمران شیخ کو دعوت دی جائے گی کہ وہ ایف بلاک کے حوالے سے ہونیوالی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دیں ۔اجلاس میں کورکمیٹی کے چیئرمین شیرافضل بٹ ،چودھری مقیم گجرحنیف عاصم ،سرفراز کاشر بٹ ،شاہد محمود شیخ ،عبدالرحیم لغاری ، بدرظہور چشتی ،صلاح الدین انقلابی ،رانا نادر ،نوشاد احمد ،رانا عمران ،مظہر اقبال ،شہزاد ہ خالد سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1