حکومت سول سوسائٹی کی امن کے لئے کوششوں کو سراہتی ہے،رانا مشہود

حکومت سول سوسائٹی کی امن کے لئے کوششوں کو سراہتی ہے،رانا مشہود

لاہور ( وقائع نگار)صو بائی و زیر تعلیم و امو ر نو جوانان رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب حکومت سول سوسائٹی کی امن کے لیے مسلسل کی جانے والوں کاوشوں کو سراہتی ہے اور قومی سطح پر شروع کیے گئے ایکشن پلان میں ایسی تمام سرگرمیوں کو ا یک مدد کے طور پر دیکھتی ہے۔ ملک میں نوجوان نسل کے شعور کو اجاگر کر نے اور ان کی بہتری کے لیے حکو مت پنجاب کئی ایک اقدامات پر کام کر رہی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز امید جواں پارٹنرز شو کیسنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پنجاب بھر سے قریب 80اداروں کے لوگوں نے شرکت کی اور امن کے لیے کی جانے والے کام کی نمائش کی۔ برگد ادارہ برائے ترقی نوجوانان کی ڈائریکٹر مس صبیحہ شاہین نے کہا کہ حکومت اور سول سوسائٹی امن کے قیام کے لیے ہم قدم اور ہم عزم ہیں۔سروت جہان ڈپٹی چیف آف پارٹی امید جواں نے ادارے کے کام کے متعلق میڈیا اور حاضرین کو آگاہ کیا۔مزید براں چیف آف پارٹی جون کیری نے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں فرح منظور، مہوش سلطا نہ ، اور میری گل ، ممبر زپنجاب اسمبلی نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1