جہاز میں بم کی افواہ پھیلانے والے جوڑے کو 8،8سال قید

جہاز میں بم کی افواہ پھیلانے والے جوڑے کو 8،8سال قید

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بیرون ملک سے آنے والی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دے کر اپنی محبت بچانے والے جوڑے کاشف اور سونیا کو جرم ثابت ہونے پر 8،8سال قید اور 50،50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق سونیا کے رشتہ دار بیرون ملک سے پاکستان آ رہے تھے جس پر اس نے کاشف سے کہا کہ اگر یہ پاکستان پہنچ گئے تو ان کی شادی ممکن نہیں ہوگی جس پر دونوں نے باہمی مشورے سے بیرون ملک سے آنے والی پرواز میں بم کی جھوٹی کال کردی تھی جس کے بعد پولیس نے فون نمبر سے ٹریس کرنے کے بعد دونوں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کردیا تھا ۔گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم سنا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1