لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملز م کو 14سال قید 10لاکھ جرمانہ

لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملز م کو 14سال قید 10لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں مجرم اویس کو14 سال قید سخت اور متاثرہ لڑکی کے لواحقین کو10 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے رشتہ کے تنازع پر رشتہ دار لڑکی نیلم بی بی پر تیزاب پھینک دیا تھاجس کے بعد تھانہ سول لائنز پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1