پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں ، سید احمد محمود

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں ، سید احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں صوبے کے عوام کو پچھلے (8) سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم کر رکھا ہوا ہے جو کہ حکمرانوں کی آمرا نہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور پیپلز پارٹی لیبر بیو رو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کی قیادت میں آنے والے محنت کشوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ بیروزگاری پنجاب کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے حکومت، اپوزیشن اور دیگر سیاسی جماعتیں مفاداتی سیاست ترک کر کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں پیپلز پارٹی مکمل تعاون کرئے گی کیونکہ پنجاب کے حکمرانوں کی نا اہلی ذاتی مفادات کے لیے انتقامی سیاست ایڈ ہاک ازم کے باعث آج ہزاروں نوجوان بے روز گا ر ہیں اور بے روز گاری ایک لعنت کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطہ میں اگر ماضی کی حکومتوں اور سیاسی قیادت کو عوام کے مسائل سے دلچسپی ہوتی تو آج نہ صرف بے رو ز گاری کا نام و نشان مٹ چکا ہوتا بلکہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے لوگ روز گار کے حصول کے لیے پنجاب کا رخ کرتے۔