ائیر لائنز نے ایڈوانس بلاکس خریدنے والوں کو چند ہفتوں میں کروڑ پتی بنا دیا

ائیر لائنز نے ایڈوانس بلاکس خریدنے والوں کو چند ہفتوں میں کروڑ پتی بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(میاں اشفاق انجم سے)ائیر لائنز نے ایڈوانس بلاکس خریدنے والوں کو چند ہفتوں میں کروڑ پتی بنا دیا ایک ٹکٹ پر منافع 25سے35ہزار تک جا پہنچا ایڈوانس بلاکس حاصل کرنے والے مافیا نے ائیر لائنز کی ملی بھگت سے مصنوئی قلت پیدا کر د ی عمرہ پر جانے والے ویزہ لگا پاسپورٹ لیے در بدر،ائیر لائنز ایڈوانس اربوں روپے کما کر تماش بین بن گئی،عمرہ زائرین مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے پر مجبور ہو گئے ،سعودی ائیر لائن نے 59ہزار روپے میں ایڈوانس بلاکس کی مد میں ٹکٹ حاصل کرنے والا مافیا85 ہزار سے95ہزار میں لاہور جدہ،لاہور مدینہ،اسلام آباد جدہ ٹکٹ فروخت کر رہا ہے ،پی آئی اے کا 8ہزار کرایہ کم کرنے کا اعلان بھی ڈرامہ نکلا،قومی ائیر لائن پی آئی اے نے بھی سعودی ائیر لائن کی طرح مخصوص لابی کے ہاتھوں سارے جہاز ایڈوانس فروخت کر کے عمرہ زائرین کو بلیک مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،پی آئی اے کی 65ہزار والی ٹکٹ80سے85ہزارروپے میں مارکیٹ میں بلیک ہو رہی ہے سعودی ائیر لائن پی آئی اے کے بعد شاہین ائیر لائن اور بلیو ائیر لائن نے بھی سسٹم پر ہاوُس فل کے بورڈ لگا دیے ہیں ،مارکیٹ میں دھڑے سے بلیک مارکیٹ جاری ہے ،ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں عمرہ ویزے ایکسپائر ہو رہے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ عمرہ کاروبار ہمیشہ کی طرع اس سال بھی مدر پدر آزاد ہے۔ ائیر لائنز