صنعتکاروں اور تاجروں کو متحد ہو نے کی ضرورت ہے ،افتخارعلی

صنعتکاروں اور تاجروں کو متحد ہو نے کی ضرورت ہے ،افتخارعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار )سارک چیمبر آ ف کامر س اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ مو جودہ حالا ت میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب ہے تاہم ملک کے محب وطن صنعتکاروں اور تاجروں کو متحد ہو نے کی اشد ضرورت ہے جو ملکی معیشت کا پہیہ پٹری پر رواں رکھنے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔ یو نائیٹڈ بزنس نے فیڈریشن میں جاری بادشاہت کے نظام کو ختم کر کے جمہوری عمل کی راہ ہموار کی اور آج فیڈریشن میں پہلی بار انتخابات کے ذریعے تاجروں و صنعتکاروں نے اپنے نمائندے چنے جس میں 95فیصد صنعتکاروں نے یو نائیٹڈ بزنس گروپ کو کامیاب کروایا جو اقتدار میں آتے ہی صنعتی شعبہ کو د ر پیش مسائل کی آواز حکو متی ایو انوں میں پہنچا نے اور ان کے حل کے لیے بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار یو نائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئر مین افتخارعلی ملک نے آل پاکستان آٹو الیکٹر یشنز ایسو سی ایشن کے نمائندوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے آٹو الیکٹر یشز کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اس مو قع پر مقر رین کا کہنا تھا کہ آل پاکستان آٹو الیکٹر یشنز ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سر گر م عمل رہیں گے اور در پیش مسائل کے ازالہ کے لیے فیڈریشن سے معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔