سرکاری حج سکیم ،درخواستیںآن لائن لینے کی تجویزحجاج نے مسترد کر دی

سرکاری حج سکیم ،درخواستیںآن لائن لینے کی تجویزحجاج نے مسترد کر دی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم 2015حج درخواستیںآن لائن لینے کی تجویزحجاج کرام نے مسترد کر دیں،72ہزار سرکاری حج کوٹہ دیہی علاقوں کے لیے مخصوص کر دیا جائے،95فیصد دیہات میں آن لائن سسٹم نہیں ہے سرکاری حج سکیم دیہاتوں اورپرائیویٹ حج سکیم شہروں کے لیے مخصوص کر دی جائے دیہات کے 95فیصد افراد ساری عمرکمیٹیاں ڈال ڈال کر حج کے امید وار بنتے ہیں ان کو آن لائن کا جھانسہ دے کر انہیں حج درخواست سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے ،وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج پالیسی2015ء کے لیے سرکاری حج سکیم کی در خواستیںآن لائن وصول کرنے کی خبر روز نامہ پاکستان میں شائع ہونے کے بعد ملک بھر سے روزنامہ پاکستان میں کالیں کرنے والوں کا تانتا، جہلم سے وحید،میانوالی سے محمد اسلم،وزیر آباد سے حاجی حنیف،سمندری سے عارف رانا،ڈجکوٹ فیصل آباد سے رانا الطاف،کڑیاں خاص قصور سے چودھری اللہ وسایااور دیگر نے سرکاری حج سکیم کی حج درخواستیں آن لائن لینے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہاہمارے چھوٹے دیہات میں بجلی نہیں ہے آٹھ آٹھ گاوُں دور ایک بنک ہوتا ہے ہمیں بنکوں کے ذریعے اور نیٹ کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کافیصلہ ظلم ہو گا انہوں نے کہا سرکاری حج سکیم کے72ہزار عازمین جو حج2015ء کے لیے جائیں گے ان کو صرف دیہات کے لیے مخصوص کر دیا جائے تاکہ زندگی بھر حج کا خواب پورا کرنے کے لیے ایک ایک روپے جمع کرانے والوں کی باری آ سکے۔ آن لائن تجویز

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...