آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی بڑھ گئی

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی بڑھ ...

 لاہور (وقائع نگار) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی بڑھ گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد ٗپنجاب، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم از کم درجہ حرارت منفی 8 ، قلات منفی ، کوئٹہ میں منفی 3 ، دالبندین نوکنڈی میں 4 ، بارکھان میں 3 ، لسبیلہ میں 6?5 ، خضدار میں 5?5 ، پنجگور میں 2?5، گوادر میں 14، جیونی میں 15?5 ، نوکنڈی میں 5 ، پسنی میں 12 ، سبی میں 12 اور تربت میں 17 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات سے پیر کے دوران مکران، قلات، کراچی، حیدر آباد اور میرپورخاص ڈویڑن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4