حسن محی الدین 28فروری سے دو روزہ تنظیمی دورے پر روانہ ہونگے
لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین حسن محی الدین 28فروری سے اسلام آباد،راولپنڈی،چکوال کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے ۔اپنے دو روزہ تنظیمی دورے میں ڈاکٹر حسن محی الدین القادری 28فروری کو 3بجے سہ پہر آرٹس کونسل راولپنڈی میں ’’سفیر امن کانفرنس ‘‘ میں شرکت کریں گے ۔یکم مارچ کومعروف روحانی شخصیت پیر سید صدیق حسین شاہ کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کی تقریب میں شریک ہونگے ۔چکوال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید رضوان کے گھر تعزیت کیلئے جائیں گے ۔ڈاکٹر حسن محی الدین القادری پاکستان عوامی تحریک کے تحت تلہ گنگ میں ڈاکٹر طاہر القادری کے 64 ویں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔اپنے دو روزہ دورے کے دوران چیئرمین سپریم کونسل راولپنڈی،اسلام آباد،چکوال اور تلہ گنگ کی اہم سیاسی ، سماجی ومذہبی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ڈاکٹر حسن محی الدین کارکنان کو ڈاکٹر طاہر القادری کے ویثرن کی روشنی میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بھی دیں گے ۔