متروکہ املاک بورڈ کو ترقی کی بلندیوں تک لے جاؤنگا،صدیق الفاروق

متروکہ املاک بورڈ کو ترقی کی بلندیوں تک لے جاؤنگا،صدیق الفاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ میں پختہ عزم لیکر قلیل مدت میں متروکہ املاک بورڈ کو ترقی کی بلندیوں تک لے جاؤں گا ،ادارہ کو کرپشن سے پاک کر کے منافع بخش بنانے، بابا گورو نانک کے نام سے منصوب یونیورسیٹی کے قیام سمیت اقلیتوں کے لیے ایسے اقدامات کروں گا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی اور 30مئی تک ٹرسٹ بورڈ کا خسارہ ختم ہو جائے گا ،بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کا واپس اپنے وطن جا کر ہمارے انتظامات کی تعریف کرنا قابل فخر عمل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی و اقلیتی امورکے ایک اجلاس جسکی صدارت حافظ ڈاکٹر عبدالکریم نے کی ،چیئر مین بورڈ نے ٹرسٹ کے انتظامی معاملات اور کارکرگی کے بارے مکمل بریفنگ دی اجلاس میں شگفتہ جمانی ،رمیش لال ،وحید عالم خان ،سید امیر علی شاہ جاموٹ ،ملک عبدالغفار ڈوگر ،سیدعمران احمد شاہ ،بھون داس،صاحب ذادہ فیض الرحمن ،بیگم مجیدہ وائیں،آسیہ ناز تنولی ،شاہدہ اختر علی ،پیر بخش جونیجو ،صاحب زادہ محمد یعقوب ،کشور زہر ہ سمیت دیگر ارکین پارلیمنٹ اور وفاقی سیکرٹری سہیل عامر مرزا ، جوائنٹ سیکرٹری الیاس خان ،سیکرٹر ی بورڈ خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،عظمیٰ شہزادی،شبانہ آفرین،غلام سرور،محمد بوٹا، آصف رضا شیخ،عامر حسین ہاشمی،گلریز چوہدری، سمیت دیگر بورڈ افسران نے شرکت کی ۔ صدیق الفاروق