گوجرانوالہ ،کرکٹ میچ پر جواء پکڑ اگیا، ایک ملزم گرفتار،چار فرار
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے کرکٹ میچ پر جواپکڑ لیا،ایک ملزم گرفتار چار فرار ،دو ایل سی ڈی ایک عدد ٹی وی ،لیپ ٹاپ ،پرنٹر ،تین موبائل فون برآمد ۔بتایا گیا ہے کہ شہزادہ شہید کالونی کا رہائشی فرحان الیاس اپنے ساتھیوں سمیت محلہ بلال ٹاؤن راہوالی کینٹ میں کرکٹ ورلڈ ورلڈ کپ میچوں پر بک جوا کر وارہا تھا کہ اطلا ع ملنے پر کینٹ پولیس نے ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں شروع کردی ہیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ورلڈ کپ میچوں پر شہر کے مختلف علاقوں میں جوا مافیا پوری طرح متحرک ہے اور بک پر جوا عروج پکڑتا جا رہا ہے پولیس بک جوا کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے اطلاع ملنے کی صور ت میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کی جا رہی ہیں جوا مافیا کے لوگ اپنی جگہ اور فون نمبر تبدیل کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس کو ملزمان کی پکڑ دھکڑ میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم کینٹ پولیس نے گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر اچانک چھاپہ ما ر کر بک جوا پکڑا ہے ۔