ٹیکسلا،دوسگے بھائیوں میں جھگڑا،ایک نے خودکوگولی مارلی

ٹیکسلا،دوسگے بھائیوں میں جھگڑا،ایک نے خودکوگولی مارلی

 ٹیکسلا(مقصودخان سے)نواب آباد مین بازارمیں سگے بھائی نے بھائی سے تلخ کلامی پرخودکوگولی مارکرزندگی کاخاتمہ کرلیا،جاویدخان کا اپنے بھائی ذاکر سے کسی بات پرجھگڑاہوگیاجس نے طیش میں آکر اپنی کنپٹی پرپسٹل رکھ کرفائر کھول دیا اورموت کی آغوش میں چلاگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مین بازارنواب آباد میں جاویدخان اورذاکرخان دونوں بھائی چکن شاپ کاکام کرتے تھے ۔گذشتہ روزدونوں بھائیوں کے مابین کسی بات پرتوتکرارہوگئی جس پرجاویدطیش میں آگیا اورپستول اپنی کنپٹی پررکھ کرفائرکھول دیا جس وہ شدیدزخمی ہوگیا جسے وہاں پرموجود لوگوں نے قریبی ہسپتال پہنچایا مگروہ شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کی آغوش میں چلاگیا۔نوجوان جاویدکی لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اوروہاں موجود ہرآنکھ اشکبارتھی ۔مرحوم کی میت کو رات گئے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4