نیسلے لڑکیوں کے سکولوں کو فنڈ کیلئے فیشن ڈیزائن کونسل کی مدد کریگا

نیسلے لڑکیوں کے سکولوں کو فنڈ کیلئے فیشن ڈیزائن کونسل کی مدد کریگا

 لاہور(پ ر)نیسلے پاکستان لڑکیوں کے دو اسکولوں کی مالی معاونت کے سلسلے میں پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کی مدد کرے گا ۔فنڈ جمع کرنے کی تقریب PFDC Swarovski Crystal Couturiers یعنی پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل ، 28 فروری کو منعقد ہوگی۔سوارووسکی کرسٹل کے بنے ہوئے آٹھ ڈیزائنرز کے ملبوسات fashion with live music and dinner کی رات پیش کئے جائیں گے۔لاہور میں لڑکیوں کے دو اسکول گرلز ہائی اسکول ،بدو کی ثانی اورگرلز ہائی اسکول ، ستارہ کالونی 3,000 سے زائد طالبات کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ، وقار احمد نے کہا کہ کمپنی PFDC کے ساتھ اپنی مختصر و طویل المدتی مدد پر خوش ہے ، انہوں نے کہا: ’’ہم نے فیسلہ کیا ہے کہ ہم PFDC کے شانہ بشانہ چلیں گے کیونکہ یہ معاشرے کو کچھ واپس کرنے کے ہمارے تصور اور ہماری مشترکہ اقدار سے ہم آہنگ ہے۔ ہم لڑکیوں کے دو اسکولوں کو طویل المدتی ادارہ جاتی مدد فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ہمیں ان اداروں میں اپنے پروگرام نیسلے ہیلدی کڈز (NHK) کو لے جانے کا موقع بھی ملے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...