’’زونگ‘‘ کا بائیو میٹرک تصدیقی عمل کو کامیاب بنانے پر صارفین کا شکریہ

’’زونگ‘‘ کا بائیو میٹرک تصدیقی عمل کو کامیاب بنانے پر صارفین کا شکریہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) پاکستان کی صف اول کی ٹیلی کام کمپنی اور واحد 3G+4G آپریٹر زونگ اپنے ان تمام صارفین کا بے حد ممنون ہے جنہوں نے ملک بھر کے طول و عرض میں جاری سموں کے بائیومیٹرک تصدیقی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قومی سیکورٹی کے معاملے میں ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا۔ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کا بذریعہ بائیومیٹرک تصدیقی عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔یہ مشق اس بات کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگی کہ موبائل سم اپنے اصل مالک کے ہی استعمال میں ہے اور اس کا غلط استعمال نہیں ہورہا۔ نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 57.6 ملین سمز کی دوبارہ تصدیق ہو چکی ہے اور اس دوران 10 ملین سمز کو بلاک کیا جا چکا ہے۔ یہ عمل ملک بھر میں موجود موبائل فون صارفین کے تعاون سے ممکن ہوا جنہوں نے بطور ذمہ دار پاکستانی اس پورے عمل کو کامیاب بنایا۔زونگ اس بارے میں پرُامید ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر، حکومت اورعام عوام مل کر اس قومی سلامتی کے مسئلے کا حل یقینی زونگ کے چیف کارپوریٹ سیلز آفیسر (CCSO) اور چیف انفارمیشن آفیسر (CIO) نیاز اے ملک نے کہا کہ یہ کامیابی تمام شراکت داروں کے تعاون اور کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ زونگف