ٹیپو ٹرکاں والاقتل کیس، مجرم کودو مرتبہ عمر قید،12 لاکھ جرمانہ اور10سال قید

ٹیپو ٹرکاں والاقتل کیس، مجرم کودو مرتبہ عمر قید،12 لاکھ جرمانہ اور10سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے ٹیپو ٹرکاں والے کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم احسن شاہ کودو مرتبہ عمر قیداور12 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر10سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،عدم آدائیگی پر اسے مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔واضح رہے کہ مذکورہ مقدمہ میں عدالت پہلے ہی ایک مجرم خرم کو سزائے موت کا حکم سنا چکی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والے کوسال2010 ء میں لاہور ایئرپورٹ کی لابی میں فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ دبئی سے واپس وطن آرہا تھا ،جس کے بعد وقوعہ سے ایک ملزم خرم کوگرفتار کرکے تھانہ سرور روڈ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مذکورہ اس دوران احسن شاہ مفرور رہا ۔اس دوران عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم خرم کوعدالت نے سزائے موت کا حکم سنادیا تھا ۔بعدازاں پولیس نے احسن شاہ کو بھی گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزاکا حکم سنا دیا ہے۔ قتل کیس