محکمہ آثار قدیمہ سے غیرقانونی تعمیر میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب

محکمہ آثار قدیمہ سے غیرقانونی تعمیر میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی رپورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہو رہائیکورٹ نے ریلوے سٹیشن کے قریب واقع دائی انگہ کے مقبرے کے ساتھ شادی ہال تعمیر کرنے کے خلاف درخواست پر محکمہ آثار قدیمہ سے غیرقانونی تعمیر میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ رپورٹ سماجی رہنما وسابق اداکارہ فریال گوہر کی درخواست پرطلب کی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریلوے سٹیشن گلابی باغ کے قریب دائی انگہ مقبرہ ہے اب محکمے کی غفلت کے باعث مقبرے کے ساتھ شادی ہال تعمیر کیا جا رہا ہے، آثار قدیمہ کے قانون کے مطابق کسی بھی مقبرے کے اردگرد200فٹ تک کوئی کمرشل عمارت تعمیر نہیں کی جا سکتی ، عدالت نے محکمہ آثار قدیمہ کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے مقبرے کے ساتھ غیرقانونی تعمیر میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی 13 مارچ تک رپورٹ طلب کر لی ۔ آثار قدیمہ

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...