بیوی کو جلا کر قتل کرنیوالے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

بیوی کو جلا کر قتل کرنیوالے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو زندہ جلا کر قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجرم عمران نے دو سال قبل اپنی بیوی آمنہ پر تیل چھڑکا اور آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔مجرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد کے باوجود ٹرائل کورٹ نے بے بنیاد سزا سنائی،عدالت نے مقدمے کے حالات وواقعات کا جائزہ لینے کے بعد مجرم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔دریں اثناء عدالت نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم کے گرفتار رکن عارف کی رٹ درخواست پرضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔